بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ قومی شاہراہ پر حافظ ہٹی کے قریب رحیم یار خان سے آنے والی کار لاہور کی طرف سے جانیوالی اے سی کوچ سے ٹکرا گئی۔
کار میں سوار ڈیرہ نواب صاحب سے تعلق رکھنے والے محمد ثاقب،محمد اسلم اور پپو موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنھیں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔