احمد فراز کو بچھڑے 6 برس ہو گئے

Ahmad Faraz

Ahmad Faraz

لاہور (جیوڈیسک) اپنے دور کے صاحب طرز شاعر احمد فراز چار جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ، تنہا تنہا جب شائع ہوا تو وہ بی اے کے طالب علم تھے۔

ان کے کلام پر بنے فلمی گانے انتہائی مقبول ہوئے۔ احمد فراز کو جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے خلاف نظمیں لکھنے پر جلا وطنی اختیار کرنا پڑی۔

انہیں 2004 میں جنرل پرویز مشرف کے دور میں اعزاز سے نوازا گیا تھا، تا ہم دو برس بعد ان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے وہ اعزاز واپس کر دیا۔

سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے جیسی نظم کے خالق پچیس اگست دو ہزار آٹھ کو انتقال کر گئے اور سب سے حقیقی معنوں میں سلسلے توڑ گئے۔