لاہور (جیوڈیسک) صدر مملکت نے گورنر پنجاب کے استعفی کی منظوری دے دی ہے۔ نئیگورنر کیلئے ذکیہ شاہنواز کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے مخدوم احمد محمود گورنر پنجاب کے استعفے کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
گورنر پنجاب احمد محمود نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست کے بعد 13 مئی کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جسے صدر آصف علی زرداری نے 9 جون کو منظور کیا تھا تاہم نواز شریف حکومت نے نئے گورنر کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔