لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس میں ملزم معاویہ کو سات مرتبہ سزائے موت اور ملزم عبداللہ کو 9 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
نسداددہشتگردی کی عدالت نے احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم معاویہ کو 7 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ ملزم عبداللہ کو 9 مرتبہ عمر قید سزا کا حکم دیا۔
دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا ۔ 2010ء میں دہشت گردوں نے لاہورمیں احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیا تھا۔