احمدی نژاد کا افریقی ممالک کا دورہ، نائیجرپہنچ گئے

Ahmadinejad Nigera

Ahmadinejad Nigera

ایران(جیوڈیسک)ایران کے صدرمحمود احمدی نژاد افریقی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں نائیجرکے دارالحکومت نیامے پہنچ گئے۔

محمود احمدی نژاد کے دورے کا مقصد افریقی ممالک میں تجارت کا فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ ایرانی صدر کے دورے کا نائیجریا میں عوامی سطح پر بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔ دارالحکومت نیامے سمیت ملک میں ہر جگہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور نائیجر صدر محمودو ایسوفو کے بڑے بڑے بینرز آویزاں کئے گئے۔

نائیجر کے صدر محمود ایسوفا نے نیامے ایئرپورٹ پر ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ واضح رہے کہ نائیجر کا شمار یورینیم پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہوتا ہے ۔ گذشتہ ہفتے ایران نے دو یورینیم مائنز اور پلانٹ میں کام کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے مغربی ممالک کے کسی بھی دبا کو خاطرمیں لانے سے انکار کر دیا تھا۔