لاہور (جیوڈیسک) قومی اوپننگ بے باز احمد شہزاد نے پی سی بی کو اپنے رویے میں بہتری لانے کی تحریری یقین دہانی کروا دی ہے۔
برطانوی میڈیا کیمطابق احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ انہیں دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کیمپ میں شامل کیا جائے۔ اوپننگ بیٹسمین نے اپنے رویے کو بہتر کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کھلاری کو پاکستان کپ میں ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کے معاملے پر کیمپ کیلئے منتخب نہیں کیا تھا۔ چیف سلیکٹر نے احمد شہزاد کو منتخب نہ کرنے کی بنیادہ وجہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کو قرار دیا تھا۔