کراچی (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کیجانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق پارٹی آئین کی خلاف ورزی پر پرویز مشرف کی ہدایت پر احمد رضا قصوری اور عمران غوری کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔
اعلامیہ میں پارٹی کا نام استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔
احمد رضا قصوری خود کو وائس چیئرمین اور عمران غوری مرکزی صدر بتاتے تھے جبکہ یہ دونوں پارٹی عہدے 14 اگست 2013ء سے خالی ہیں۔