لاہور (جیوڈیسک) حبیب بینک نے ڈوپنگ میں ملوث احمد شہزاد کو قائد اعظم ٹرافی کیلیے ممکنہ اسکواڈ سے باہر کر دیا۔
گزشتہ سیزن میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اوپنر کا نام اس بار ممکنہ فہرست میں بھی شامل نہیں، انہیں پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی کرائے جانے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ فیصل آباد میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران 3 مئی کو لیا گیا تھا، نتیجہ مثبت آنے کے بعد ریویو بورڈ نے بھی تصدیق کر دی تھی۔
ممنوعہ دوا کا استعمال ثابت ہونے پر پی سی بی نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت اوپنر کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے معطل کرکے جواب طلب کرلیا تھا۔ احمد شہزاد نے اپنا جواب بورڈ کو جمع کروا دیا ہےاور کیس کی سماعت کیلیے تاریخ مقرر ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔