لاہور (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی کپتان کے لئے احمد شہزاد مضبوط امیدوار بن گئے۔ اس حوالے سے اوپنر کا جارحانہ انداز کرکٹ حلقوں کا دلچسپ موضوع بن گیا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد حفیظ کی طرف سے بطور کپتان عہدہ چھوڑنے کے بعد کپتانی کے لئے دوڑ شروع ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لئے کپتان بن سکتے ہیں۔ اس حوالے سے قومی اوپنر کا جارحانہ انداز بڑا سوالیہ نشان ہے۔
احمد شہزاد کا حال ہی میں سری لنکن بیٹسمین سنگا کارا سے الجھنا کیمرے کی آنکھ نے بھی دیکھا۔ اس سے پہلے قومی اوپنر کو جارحانہ رویے کی وجہ سے جرمانے بھی بھگتنا پڑے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے لئے کامران اکمل اور شاہد آفریدی کا نام بھی لیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے کراچی ایئر پورٹ پر بوم بوم بیان نے انہیں چیئرمین نجم سیٹھی کی گڈ بکس سے نکال دیا ہے۔