احمد شہزاد بھی فٹبال ورلڈ کپ کی رنگینیوں کا شکار ہو گئے

Ahmed Shehzad

Ahmed Shehzad

لاہور (جیوڈیسک) قومی اوپنر احمد شہزاد نے لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ اپنی فلاحی اننگز کا آغاز کر دیا۔

سپر اسٹار کی آمد سے لاوارث اور یتیم بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ فٹبال ورلڈ کپ کی مناسبت سے قومی اوپنر نے بے سہارا بچوں کے ساتھ فٹبال اور کرکٹ کھیل کر ان میں گیندیں تقسیم کیں۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ وقت گزار کر دلی سکون ملا ہے اور وہ جلد ہی 10 سے 15 بچوں کو ایڈاپٹ کر کے ان کی دیکھ بھال کا ذمہ بھی اٹھائیں گے اور بچوں کو کرکٹ سیکھانے کیلئے بھی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آتے رہیں گے۔