احمد شہزاد نے 15 بے سہارا بچوں کی کفالت کا ذمہ لے لیا

Ahmed Shehzad

Ahmed Shehzad

لاہور (جیوڈیسک) اپنے فارم ہاؤس پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بے سہارا بچوں کے ساتھ افطاری کی۔

افطاری سے قبل احمد شہزاد نے بچوں کے ساتھ اہلیہ سمیت خوب کرکٹ کھیلی اور اپنی اہلیہ کی باؤلنگ پر آوٹ ہو گئے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بے سہارا بچوں کی کفالت ان کیلئے باعث فخر ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انضمام الحق سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

ان کیلئے بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔