احمد شہزاد بھی ماریا شراپوا کے مداح نکلے

Ahmed Shehzad

Ahmed Shehzad

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ماریا کی ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ احمد شہزاد لکھتے ہیں کہ وہ اپنی فیورٹ ٹینس اسٹار پلیئر ماریا شراپوا کے Stuttgart open کے سیمی فائنل تک پہنچنے پر بہت خوش ہیں۔

عالمی نمبر 4 روسی کھلاڑی ماریا شراپوا تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ Stuttgart ٹائٹل جیت کر اپنی پوزیشن بھی بہتر بنا سکتی ہیں۔ جیت کے ساتھ شراپو تیسرے نمبر پر موجود پولینڈ کی Agnieszka Radwanska کی پوزیشن پر قبضہ جما لیں گی۔