لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام فلیگ مارچ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام واہگہ بارڈر پر ماہِ آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب فلیگ مارچ پر مشتمل تھی جس کی قیادت سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور اور دیگر نے کی۔ واہگہ بارڈر پر سٹال لگایا گیا جہاں شہریوں میں قومی پرچم، بیجز اور تحائف تقسیم کئے گئے۔