احسن اقبال کی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی مخالفت

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال اسمبلیوں سے استعفے دینے کے شدید مخالف ہو گئے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما ن لیگ نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کی شدید مخالفت کی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا اگر اپوزیشن نے اسمبلیوں سے استعفے دیے تو عمران خان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں والا قانون منظور کروالیں گے۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ووٹر لسٹیں بنانے کا کام بھی الیکشن کمیشن سے لے کر نادرا کو دے دیں گے۔

خیال رہے کہ احسن اقبال جو ایک موقع پر اسمبلیوں سے استعفے دینے کے شدید حامی تھے، اب وہی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے شدید مخالف ہو گئے ہیں۔