اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال ایک بار پھر کورونا وبا کا شکار ہو گئے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے کووڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے، خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن نے شہریوں سے اپنی جلد صحتیابی کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے عوام سے اپیل بھی کی کہ ماسک پہنیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ احسن اقبال کو صحت یاب کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
خیال رہے کہ احسن اقبال گزشتہ برس جون میں بھی عالمی وبا کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔