احسن خان کے دل میں بھی بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش مچلنے لگی

Ahsan Khan

Ahsan Khan

لاہور (جیوڈیسک) کئی پاکستانی اداکاروں کی بھارتی فلموں میں کامیابی کے بعد معروف ٹی وی اداکارو ماڈل احسن خان نے بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستانی ٹی وی اداکار و ماڈل عمران عباس، فواد خان اورعلی ظفر ی بھارتی فلم انڈسٹری میں پذیرائی و دیکھتے ہوئے احسن خان کے دل میں بھی بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش مچلنے لگی ہے۔

اب پاکستانی فلموں کے بجائے بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جس کے لئے انہوں نے رابطوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ احسن خان نے اپنے فنی کیریئر ا آغاز فلم سے ہی یا تھا مگر انہیں خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی جس پر انہوں نے ٹی وی انڈسٹری کا رخ کیا جہاں انہیں شہرت اور کامیابی حاصل ہوئی۔

جس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری کا رخ ہی نہیں یا تاہم کچھ عرصہ قبل ہدایتکار شہزار فیق اپنی فلم عشق خدا کے ذریعے احسن خان کو واپس لائے لیکن یہ فلم بھی باس آفس پر رنگ نہ جماسی۔