کراچی: دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور قاتل مرض ایڈزائر پورٹ کے ذریعہ کراچی منتقل ہو رہا ہے، حکومت سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذریعہ ایمر جنسی نافذ کرے۔
یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈکے چیئرمین اور NGOs نیٹ ورک زیر نگرانی یواین ایڈز کے ممبر عالم علی نے منعقدہ آگاہی ورکشاپ سے دوران گفتگو کہی ،انہوں نے کہا کہ بقول ڈاکٹر یونس چاچڑ پروگرام منیجر سندھ ایڈز کنٹرول کہ روزآنہ 150 سے 100 ایڈز کے مریض بیرون ممالک سے کراچی میں داخل ہو رہے ہیں جب کہ کراچی کو ایڈز کے حوالے سے دنیا کے 26 بڑے شہروں میں شامل کیا جانا حکومتی اقدامات کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے،عالم علی نے ایڈز کی ہلاکت خیزیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہر 10 سیکنڈ کے بعد دنیا میں کہی نہ کہی ایک افراد ہلاک ہو جاتا ہے۔
انہو ں کہا کہ ایڈ ز نزلے کی طرح نہیں پھیلتا جب تک کوئی متاثرہ شخص آپ کے جسم میں HIV ایڈز کا وائرس منتقل نہ کرے آپ محفوظ رہے سکتے ہیں جبکہ یہ مرض آلودہ خون کی منتقلی ،آلودہ انجکشن ، جنسی بے راہ روی اور ہم جنس پرستی کے ذریعہ ہی پھلتا ہے،اسلا می شعار کے مطابق اپنے جیون ساتھی تک محدود رہے تاکہ HIV ایڈزسے محفوظ رہ سکیں۔