ایڈز کے باعث ہر 10 سیکنڈ بعد ایک انسان ہلاک ہو جاتا ہے، عالم علی

AIDS

AIDS

کراچی : دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور قاتل مر ض ایڈز ائر پورٹ کے ذریعہ کراچی منتقل ہو رہا ہے، حکو مت سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذریعہ ایمر جنسی نافذ کرے، یہ بات سائبان سٹیز ن کمیو نٹی بورڈ کے چیئرمین اور NGOs نیٹ ورک زیر نگرانی یواین ایڈز کے ممبر عالم علی نے منعقدہ آگاہی ورکشاپ سے دوران گفتگو کہی۔

انہوں نے کہا کہ بقول ڈاکٹریونس چاچڑ پروگرام منیجر سندھ ایڈز کنٹرول کہ روزآنہ 150 سے 100 ایڈز کے مریض بیرون ممالک سے کراچی میں داخل ہو رہے ہیں جب کہ کراچی کو ایڈز حوالے سے دنیا کے 26 بڑے شہروں میں شامل کیا جانا حکومتی اقدامات کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

عالم علی نے ایڈ ز کی ہلاکت خیزیوں کے بارے میں بتاتے ہو ئے کہا کہ ہر 10 سیکنڈکے بعد دنیامیںکہی نہ کہی ایک افراد ہلاک ہو جاتا ہے،انہو ں کہا کہ ایڈ ز نزلے کی طرح نہیں پھیلتا جب تک کوئی متاثرہ شخص آپ کے جسم میں HIV ایڈ ز کا وائرس منتقل نہ کرے آپ محفو ظ رہے سکتے ہیںجبکہ یہ مرض آلودہ خون کی منتقلی ،آلودہ انجکشن ، جنسی بے راہ روی اور ہم جنس پرستی کے ذریعہ ہی پھلتا ہے،اسلا می شعارکے مطابق اپنے جیون ساتھی تک محدود رہے تاکہ HIV ایڈزسے محفوظ رہ سکیں۔