لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے تاجروں کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ تاجروں نے اکتوبر کو صوبے بھر میں ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا۔
لاہور میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود آج بھی 60 ارب ڈالرز کے قرضے میں جکڑے ہوئے ہیں۔ قوم کے خزانے پر ڈاکا ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی چوری میں ملوث متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کو بھی ہتھکڑیاں لگنی چاہیے۔ شہباز شریف نے تاجروں کے مسائل کے لیے تاجر نمائندوں، وزیر قانون، وزیر صنعت اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔