ایئر ایشیا کے تباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں کی تلاش کے لئے آپریشن ختم

Aircraft Blast

Aircraft Blast

کوالالمپور (جیوڈیسک) گزشتہ برس دسمبر میں انڈونیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کے تباہ ہونے والے طیارے ایم ایچ 8501 کے لئے جاری سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے حکام نے بحر ہند میں تباہ ہونے والے طیارے میں سوار مسافروں کی تلاش میں مصروف تمام امدادی ٹیموں کو واپسی کا حکم دے دیا ہے۔ جس کے بعد مختلف ملکوں نے بھی تلاش کا کام روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 دسمبر کو ایئر ایشیا کا طیارہ انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

طیارے میں 162 افراد سوار تھے، جن میں سے 106 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 56 کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔