ایئرایشیا طیارہ حادثہ : مزید دو مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں

AirAsia Dead Body

AirAsia Dead Body

کوالالمپور (جیوڈیسک) ایئرایشیا کے طیارے کے سانحے میں مسافروں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے، سمندر سے مزید 2لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ایئر ایشیا طیارے کے حادثے میں مزید دو لاشیں ملنے کے بعد لاشوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے، جنہیں شناخت کیلئے سورا بایا لے جایا گیا ہے۔

دوسری جانب سمندر میں تلاش کا کام جاری ہے۔ 28 دسمبر کو ایئر ایشیا کا طیارہQZ 8501 سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، طیارے میں 162 افراد سوار تھے۔