فضائی حملوں میں داعش کے 3 ہزار ٹھکانوں پر 5 ہزار بم گرائے گئے: پینٹا گون

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگون نے شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

داعش کے 3 ہزار سے زائد ٹھکانوں پر 5 ہزار بم گرائے گئے، جس سے 58 ٹینک، 184 بکتربند گاڑیاں، 303 ٹرک اور 394 دیگر گاڑیاں تباہ ہوئیں۔