اسلام آباد (جیوڈیسک) ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سالانہ سیفٹی ریویو 2014 کے انعقاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ پاک فضائیہ فلائیٹ سیفٹی کے میدان میں بہت آگے نکل چکے ہیں اور ہماری تیاری مربوط سیفٹی کلچر کا ثبوت ہے جس سے ہم اپنے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بہترین تربیت پر فخر محسوس کرتے ہیں جو کہ شروع سے پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز رہا ہے۔ ائیر چیف نے اس میدان میں کمانڈرز اور سپر وائزرز کی کاوشوں کو سراہا۔
تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز ، ریجنل کمانڈرز اور تمام ائیر بیسز کے کمانڈرز نے شرکت کی۔ سالانہ سیفٹی ریویو، آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوتا ہے اس فورم کے ذریعے فلائٹ کے سٹینڈرز کو جانچنے اور گراؤنڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
اس سال مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر رحیم خان انٹر بیس فلائٹ سیفٹی ٹرافی پی اے ایف بیس شہباز نے حاصل کی۔