نئی دہلی (جیوڈیسک) ہندوستان کی قومی ائیر لائن کا عملہ سونے کی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے جونئیر وزیر جی ایم سدھیش ورا نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں ائیر انڈیا عملے کے سمگلنگ میں ملوث ہونے کے تیرہ کیس سامنے آئے۔
خیال رہے کہ چین کے بعد سونے کے سب سے بڑے خریدار انڈیا نے ریکارڈ دس فیصد امپورٹ ڈیوٹی عائد کرتے ہوئے سونے کی کُل برآمداد کے پانچویں حصے کی درآمد کو لازمی قرار دیا تھا تاکہ تجارتی خصارے کو کم کیا جا سکے۔
تاہم ان اقدامات کی وجہ سے سونے کی بھاری سمگلنگ بڑھی ہے۔ سدھیش وارا نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ائیر انڈیا کے ملازموں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کیسوں میں کتنی تعداد میں سونے کی سمگلنگ ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال سمگل ہونے والا صرف 2.34 ٹن سونا ہی واپس ملا تھا۔ ادھر، سونے کی عالمی کونسل کے اندازوں کے مطابق انڈیا میں 250-200 ٹن سونا غیر قانونی طور پر آتا ہے۔