اردن فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، کمانڈر سمیت پچپن جنگجو ہلاک

Bombing

Bombing

دمشق (جیوڈیسک) اردن کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مشن کے بعد طیاروں نے مقتول پائلٹ معاذ الکساسبہ کے آبائی قصبے پر پرواز کی جس کا مقصد انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

رپورٹ میں حملوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، لیکن عراقی میڈیا کا کہنا ہے ان حملوں میں پچپن جنگجو مارے گئے ہیں۔ جن میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے جسے ”نینوا کا شہزادہ” کا نام دیا گیا تھا۔