اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملہ کے لیے بھارتی اسلحہ کیسے آیا، بھارت وضاحت کرے۔ اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے حکومت کو مینڈیٹ دیا، فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ حکومت دہشت گردی کے خلاف فرنٹ فُٹ پر کھیلے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت وضاحت کرے کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملہ کے لیے بھارتی اسلحہ کیسے آیا، کیا بھارتی حکومت کا اپنی ایجنسی پر کوئی کنٹرول نہیں؟ خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ بھارتی ہائی کمشنر کو بلا کر کراچی واقعہ پر احتجاج ریکارڈ کرائے۔ کراچی ایئر پورٹ سے ملنے والا بھارتی اسلحہ بطور ثبوت پیش کیا جائے۔