چمن (جیوڈیسک) فضائی راستے سے نیٹوسپلائی کی اجازت نہیں دی، یہ بات سیکرٹری دفاع آصف یاسین نے پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہی۔
انہوں نے کہا افغان آرمی کے زیراستعمال گاڑیوں کو صرف مشروط طورپر فضائی کارگو کے ذریعے لے جانے کی اجازت دی ہے، سیکرٹری دفاع نے بتایاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک چمن سرحد پر جدید ماڈل کسٹم کلکٹریٹ اربوں روپے سے تعمیر کر رہا ہے
جہاں تمام سیکیورٹی ایجنسیز اور کسٹم حکام ایک چھت تلے موجود ہونگے اس سے پہلے ایف سی پشین سکائوٹ کے کمانڈنٹ کرنل حیدر علی خان نے انہیں پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔