جب بھی ضرورت پڑی، جان دینے سے دریغ نہیں کریں گے: شہید ونگ کمانڈر کا آخری انٹرویو

Noman Akram

Noman Akram

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آج صبح شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں طیارے میں سوار پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے آخری انٹرویو کی ویڈیو زیرِ گردش ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں کمانڈر نعمان اکرم کا کہنا تھا کہ جب بھی قوم و ملک کو ائیر فورس کی ضرورت پڑے گی، ہم انشاءاللہ اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوسکتا ہے وہ ہم اپنے ملک لے لیے کرنے کو تیار ہیں۔

ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے عوام کو کہا کہ آپ سب کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ لوگ محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان ائیر فورس ہمیشہ ملک کی حفاظت کرنے کے لیے حاضر ہے۔

پاک فضائیہ کے شہید ہونے والے وِنگ کمانڈر نعمان اکرم نے گزشتہ برس پاک فضائیہ کے نشانے بازی کے مقابلوں میں ’شیرافگن ٹرافی‘ جیتی تھی۔