اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے لئے فنڈز نہ ملے تو متبادل آپشن پر غور کریں گے ، بھارت امریکہ سول نیوکلیئر تعاون پر تشویش ہے۔
سرتاج عزیز کا ایف سولہ طیاروں کے حصول کے لئے تمام آپشنز استعمال کرنے کا اعلان۔ طالبان وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق ۔ شکیل آفریدی کے معاملہ پر امریکی دباؤ مسترد کر دیا۔ مشیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کلبھوشن یادیو سے تحقیقات جاری ہیں۔
پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز کی حالیہ ملاقات میں بریک تھرو کی توقع نہیں تھی ۔ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے طالبان سے مذاکرات سمیت تمام آپشنز آزمانے چاہئیں ۔ بھارت نے ایٹمی صلاحیت بڑھائی تو پاکستان بھی اپنے پروگرام پر نظرثانی کریگا۔