کراچی (جیوڈیسک) آٹھ جون کو کراچی ائرپورٹ پر ہونے والے حملے کا زخمی کانسٹیبل آغا خان اسپتال میں دوران علاج شہید ہوگیا، سندھ ریزو پولیس کے اس شہید کانسٹیبل لیاقت علی کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کردی گئی۔ اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو اور دیگر سینئر پولیس افسران کے علاوہ شہید کانسٹیبل کے ورثا،رشتے داروں، اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے اس موقع پر شہید کے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے مروجہ مراعات اور ورثا میں کسی دو اہل افراد کو محکمہ پولیس میں ملازمت دینے کا اعلان کیا۔