کراچی (جیوڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایئر پورٹ سے اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول برآمد کر لیے ہیں۔
اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے کراچی ایئرپورٹ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے والے اسمگلر کو گرفتار کر لیا اور تلاشی کے دوران اسمگلر کے قبضے سے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول برآمد کر لیے۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق گرفتار اسمگلر کا نام محمد اسماعیل ہے اور اسمگلر کراچی سے دبئی جارہا تھا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔