ایئر پورٹ سیکیورٹی، گلستان جوہر سے شاہراہ فیصل تک جانیوالی سڑک بند، شہری پریشان

Airport

Airport

کراچی (جیوڈیسک) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے گلستان جوہر سے شاہراہ فیصل تک جانے والی سڑک کو عام ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام ہونے کی صورت اور بارش کے دنوں میں شاہراہ فیصل ناتھا خان پل کے قریب پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہری مذکورہ سڑک کو متبادل سڑک کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے۔

گلشن اقبال ، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ اور گلبرگ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد ایئر پورٹ اور شاہراہ فیصل آنے جانے کیلیے مذکورہ سڑک ہی استعمال کیا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میں کراچی ایئر پورٹ کے پرانے ٹرمینل پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس ، سول ایوی ایشن ، سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ کے ارد گرد سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں سے بیشتر اقدامات کو حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ کئی اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اس ہی ضمن میں ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے ایئر پورٹ کے عقب میں گلستان جوہر پہلوان گوٹھ سے شاہراہ فیصل جانے والی سڑک کو حبیب یونیورسٹی کے قریب سیمنٹ کے بلاک کھڑا کر کے عام ٹریفک کیلیے بند کر دیا ہے۔

کسی بھی شخص کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، سڑک عام ٹریفک کیلیے بند کیے جانے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جانا اچھی بات ہے۔

اور وہ اس سلسلے میں مکمل تعاون بھی کرتے ہیں تاہم سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کیا جانا مناسب اقدام نہیں ہے ،انھوں نے بتایا کہ سڑک کے ذریعے وہ طویل سفر منٹوں میں مکمل کر کے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جایا کرتے تھے۔

تاہم مذکورہ سڑک بند ہونے سے انہیں 6 سے 8 کلو میٹر اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے ، دوسری جانب سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام ہونے کی صورت میں اور بارش کے دنوں میں شاہراہ فیصل ناتھا خان پل کے قریب پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہری مذکورہ سڑک کو متبادل سڑک کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے۔

گلشن اقبال ، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ اور گلبرگ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد ایئرپورٹ اورشاہراہ فیصل آنے جانے کے لیے مذکورہ سڑک ہی استعمال کیا کرتے تھے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے۔

کہ مذکورہ سڑک کو ٹریفک کے لیے مکمل طور ہر بند کرنے سے بہتر ہے کہ مذکورہ مقام پر ایک چیک پوسٹ قائم کردی جائے جہاں موجود سیکیورٹی پر مامور اہلکار مکمل جامعہ تلاش کے بعد شہریوں کو جانے کی اجازت دے۔