تحریر: محمد شعیب تنولی 25 مئی 1998 بروز سوموار پی آئی اے فوکر27 (فلائیٹ نمبر PK-554) جس نے تربت ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی، اور اب گوادر ایئر پورٹ سے کراچی روانہ ہونے کو تیار کھڑا تھا تھا ، روانگی سے قبل جہاز میں معمول کے مطابق اعلان کیا گیا خواتین و حضرات اپنے حفاظتی بند باندھ لیجئیے ، ہم بہت جلد اپنے سفر کو روانہ ہونے والے ہیں ، اس چھوٹی سی ایئر کرافٹ میں 33 مسافر سوار تھے اور عملہ کے 5 افراد تھے رات کے 8 بجے جہاز اپنی منزل کراچی کیلئے آسمان کی جانب بلند ہوا اور اسے رات 9 بجے کراچی پہنچنا تھا پرواز کے 20 منٹ کے بعد ایک درازقد جوان اٹھا اور کاک پٹ کی جانب بڑھا ، ائیر ہوسٹس خالده آفریدی نے سامنے آتے ہوۓ گزارش کی سر آپ تشریف رکھیں کاک پٹ میں آپکو جانے کی اجازت نہیں وہ شخص انھیں دھکا دے کر ہٹاتے ہوۓ پائلٹ تک پہنچ گیا اور پسٹل نکال کر پائلٹ عذیر خان کی گردن پر رکھتے ہوۓ خبردار کیا کے وہ اسکے حکم کا پابند ہے ،
اس لمحے اس دہشت گرد کے دو ساتھی بھی اٹھ کھڑے ہوۓ اور پسٹل مسافروں پر تان لئیے ،ان میں سے ایک نے کچھ پیکٹ جسم کے ساتھ باندھ رکھے تھے جو کے پھٹنے والا خطرناک مٹیریل تھا .خوف اور ھراس کی فضا جہاز میں سرایت کر گئی ، دہشت گرد نے کیپٹن عذیر خان کو حکم دیا کے یہ جہاز کراچی نہیں انڈیا دہلی ائیرپورٹ جاۓ گا .اس نے کیپٹین کو گالیاں دیں اور انھیں گن پوائنٹ پر دھمکایا کیپٹن عذیر خان نے جہاز میں مسافروں کو آگاہ کیا کے معزز خواتین و حضرات جہاز ہائی جیک ہو چکا ہے اور اب یہ انڈیا جاۓ گا دہشت گرد نے کیپٹن کو انڈیا ایئر بیس رابطہ کر کے اترنے کی اجازت مانگنے کو کہا ، کیپٹن نے ظاہری طور اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی جہاز کی سمت بھی بدل دی ، یہ وہ لمحہ تھا جب کنٹرول ٹاور میں کھلبلی مچ گئی کیوں کے راڈار جہاز کی سمت بدلنے کی نشاندھی کر رہا تھا اور تمام سگنلز ٹریس کر لیے گئے تھے
پاک ائیر فورس کے 2 فائٹر جیٹ ایف 7 MP فیصل ائیر بیس کراچی سے اسی وقت فضا میں بلند ہوۓ اور انکا ہدف پی آئی اے فوکر کو گھیرنا تھا تا که جھاز کسی بھی صورت میں پاکستان سے باہر نہ جا سکے دہشت گرد نے کیپٹن کو انڈین ہیڈ کوارٹر رابطہ کرنے کو کہا انہوں نے انتہائی شرافت سے بظاہر حکم کی تعمیل کرتے ہوۓ اپنے ہی فیصل ائیر بیس کراچی کو ملاتے ہوۓ ساتھ ایک مخصوص نمبر کوڈ بولا جو محض نمبر ہی تھے لیکن اس مخصوص کوڈ کا مطلب تھا جہاز ہائی جیک ہو چکا ہے ، کپیٹن صاحب نے پوچھا کیا یہ دہلی ایئر پورٹ ہے ؟ لیکن اسکے ساتھ ہی انہوں نے انتہائی ہوشیاری کے ساتھ رابطہ منقطع کر دیا یہ ظاہر کرتے ہوۓ کے دوسری جانب سے کال کو ڈراپ کیا گیا ہے
یہ سب سنتے ہی ایئر پورٹ ہیڈ کوارٹر میں اعلی حکام کی ارجنٹ میٹنگ میں ایکشن پلان بنایا گیا ، یہ معلوم ہو چکا تھا کے دہشت گرد جہاز انڈیا لے کر جانا چاہتے ہیں لہذا ایکشن پلان میں فیصلہ یہ ہوا کے فوکر کو حیدرآباد کے ائیرپورٹ پر اتارا جاۓ گا ، اسکے لیے ائیرپورٹ پولیس فورس کے اعلی تربیت یافتہ اور ضرار کمانڈو فورس بٹالین سے دستہ منگوا لیا گیا ، پاک آرمی رینجر کا دستہ بھی ہائی الرٹ تھا : اصل ڈرامہ تو ابھی شروع ہونے کو تھا
PIA and Jet
کیپٹن اپنے سسٹم سے ملنے والے خاموش سگنلز سے جان چکے تھے کے وہ دو عدد فائٹر جیٹ کے گھیرے میں ہیں جنکا علم صرف انہی کو تھا اب انہوں نے دہشت گردوں کے لیے بہانہ بناتے ہوۓ کہا کے ہمارے پاس کافی ایندھن نہیں ہے جو ہمیں دہلی لے جاسکے ہمیں قریبی ائیر پورٹ سے ایندھن اور خوراک لینا پڑے گی ہائی جیکرز کا تعلق بوچستان سٹوڈنٹس تنظیم سے تھا وہ ہر صورت جہاز نیو دہلی لے جانا چاہتے تھے انکے پاس نقشہ بھی تھا اور وہ نقشہ دیکھ کر آپس میں باتیں بھی کر رہے تھے وہ بار بار نقشہ دیکھتے ہوۓ بھوج ائیرپورٹ کو نقشے میں دیکھ کر ذکر کر رہے تھے ، انکی باتیں سن کر کیپٹن نے کہا کے انڈیا کا بھوج ائیر پورٹ قریب پڑتا ہے وہاں تک جہاز جا سکتا ہے . لیکن اسکے لیے انڈین ہیڈ کوارٹر سے اجازت لینا ہوگی اب اگلا مرحلہ تھا بھوج ائیرپورٹ رابطہ کر کے اترنے کی اجازت لی جاۓ ، کیپٹن عذیر خان جانتے تھے قریبی ائرپورٹ سندھ کا حیدرآباد ائیر پورٹ ہی تھا ، انہوں نے وہاں رابطہ کرتے ہوۓ یہ پوچھا کیا یہ بھوج ائیر پورٹ ہے کیا آپ مجھے سن سکتے ہیں ؟
یہ پاکستانی حکام کو انکا سیکرٹ سگنل تھا کے دہشت گرد بھوج ائیر پورٹ اترنا چاہتے ہیں جواب میں ٹھیٹھ ہندی میں ایک تربیت یافتہ ائیر پورٹ آفیسر نے کال ہینڈل کرنا شروع کی یہاں سے دہشت گردوں نے ان سے مذاکرات کرنا شروع کیے اور کہا کے وہ بلوچستان سٹوڈینٹس آرگنائزشن(BSO) سے تعلق رکھتے ہیں یہاں 33 مسافر ہیں 5 عملہ کے لوگ ہیں وہ حکومت پاکستان کے انڈیا کے مقابلہ میں نیوکلئیر تجربے کرنے کے خلاف ہیں اور اس ہائی جیک سے وہ پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں کے وہ یہ تجربے نہ کریں ، اسکے ساتھ ہی انہوں نے جئے ہند کے نعرے لگاۓ اور کہا کے وہ انڈیا کی مدد کریں گے اور پاکستان کا یہ جہاز انڈیا لے کر داخل ہونا چاہتے ہیں ، انھیں اجازت دی جاۓ انھیں بھوج ائیر بیس پر اترنے دیں کے جہاز کو ایندھن اور مسافروں کو خوراک پانی چاہئیے
انتہائی ہوشیاری سے آفیسر نے ٹھیٹھ ہندی زبان بولتے ہوۓ دہشت گردوں کو تاثر دیا کے وہ انڈیا سے بول ریا ہے ساتھ میں اس نے ان سے انکی شناخت کے بارے میں پوچھا کے وہ کون ہیں ہم آپ پر اعتبار کیوں کریں .نتیجے میں دہشت گردوں نے اپنا نام اور رہائشی علاقوں کے بارے میں بتایا کے وہ بلوچستان سٹوڈنٹ فیڈریشن سے تعلق رکھتے ہیں ….سیکورٹی افسران نے منٹوں میں انکا ڈیٹا حاصل کر لیاکچھ تگ و دو کے بعد انھیں بتایا گیا کے پردھان منتری سے بات کرنے کے بعد انکی ڈیمانڈ منظور کرتے ہوۓ بھوج ائرپورٹ اترنے کی اجازت دے دی گئی ہے خوشی سے دہشت گردوں نے جئے ہند اور جے ماتا کی جے کے نعرے لگاۓ جبکے دوسری جانب ہیڈ کواٹر سے بھی جے ہند کے نعرے لگائے گئے کیپٹن کو اپنے افسران کی جانب سے اس سارے ڈرامے کا اور جعلی نعروں کا علم تھا لیکن وہ بالکل خاموشی سے بیٹھے رہے
Hyderabad Airport
اس دوران ہنگامی طور پر حیدرآباد ائیر پورٹ سے پائلٹس کو کال کر کے تمام جہاز ائر پورٹ سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ، شکار کے لیے جال تیار کیا جا رہا تھا ائرپورٹ پولیس فورس نے ائیر بیس کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دیۓ کمانڈوز اور رینجرز مستعد کھڑے تھے ، افسران کی نگاہیں سکرین پر تھیں ، اب جہاز نے ٹائم پاس کرنا تھا اس لیے کے وہ پہلے ہی حیدرآباد کی حدود میں ہی تھا کیپٹن کمال ہوشیاری اور ذہانت سے جہاز مزید بلندی پر لے گئے اور وہیں ایک ہی زون میں گھماتے رہے اور ظاہر یہ کرتے رہے کے وہ انڈیا جا رہے ہیں جبکے 2 ایف 7 MP کے فائٹر جیٹ انکے ارد گرد تھے ، فائٹر جیٹ انکو مانیٹر کر رہے تھے جنکا کیپٹن کو بخوبی علم تھا
رات کے 8.20 پر اس وقت حیدرآباد ائیر پورٹ پر تمام لائٹس بند کر دی گئیں ساتھ میں سارے شہر کی بجلی بھی بند کر دی گئی ….تاکے دہشت گرد رات کے اندھیرے میں علاقہ نہ پہچان سکیں ، ائیر پورٹ بیس سے پاک سرزمین کا ہلالی پرچم اتار کر انڈیا کا پرچم لہرا دیا گیا ، ہیڈ کوارٹر سے ہدایات ہندی میں ہی دی جارہی تھیں ، اور پھر کیپٹن صاحب جہاز کو لے راڈار سگنلز فالو کرتے ہوۓ جعلی بھوج ائرپورٹ کو لینڈ کرنے والے تھے ، سارا ائرپورٹ خالی تھا وہاں دہشت گردوں نے انڈیا کا پرچم لہراتے دیکھا تو جئے ہند کے نعرے بلند کئے ،ساتھ میں کیپٹن عذیر خان کو گالیاں دیں ، تمام کمانڈوز ، ضرار فورس بٹالین کے جوان اور آرمی رینجرز گھات لگاۓ جہاز کے اترنے کا انتظار کر رہے تھے جہاز اترتے ہی پولیس فورس اور رینجرز نے گھپ اندھیرے میں گاڑیاں جہاز کے آگے کھڑی کر دیں کے وہ ٹیک آف نہ کرسکے ،
پھر وہاں کے SSG کمانڈو عملہ کے روپ میں 3 اہلکار بات چیت کے بہانے جہاز میں بغیر ہتھیار کے جائزہ لینے کے لیے داخل ہوۓ ، وہ SSG کے تربیت یافتہ خطرناک کمانڈوز تھے ، جنہوں نے رضاکارانہ طور پر جہاز کے اندر بغیر ہتھیاروں کے داخل ہونے کے لیے خود کو پیش کیا ..انہوں نے انڈین فورس کی وردی میں ہندو بنیے کے لہجے میں ٹھیٹھ ہندی لہجے میں دہشت گردوں سے بات چیت کرنا شروع کی .. گویا یہ انڈیا تھا اور یہ بھوج ائر پورٹ ہے ، دہشت گرد ایندھن اور خوراک چاہتے تھے لیکن بات چیت طویل ہوتی جارہی تھی ، تینوں اہلکاروں کا ہدف تھا کے وہ جہاز کے اندر کی صورتحال کا جائزہ لیں خاص طور پر وہ شخص جس نے جسم پر پیکٹ باندھ رکھے تھے وہ انکے ہتھیاروں کو بھی دیکھنا چاہتے تھے کے ایکشن کی صورت میں جہاز میں موجود خواتین اور بچوں کووہ کس طرح محفوظ رکھ سکتے ہیں ……
Pak Army
فلائیٹ انجئیر سجاد چودھری نے دہشت گردوں کو قائل کیا کے آپ پہلے ہی انڈیا میں ہو اس لیے عورتوں بچوں کو یہیں اتار کر آپ دہلی چلے جاؤ ، رات کے 11 بجے جہاز سے آخر عورتیں اور بچے اترنا شروع ہوے ان مسافروں کے جہاز سے اترنے کی دیر تھی کے جہاز کے چاروں طرف اندھیرے میں خاموشی سے رینگتے ہوۓ کمانڈوز ایک ہی ہلے میں تیزی کے ساتھ پہلے اور دوسرے دروازے سے اللہ اکبر کی چنگاڑ کے ساتھ دہشت گردوں پر حملہ آور ہوۓ اللہ اکبر کے نعرے نے دہشت گردوں کو حیرت زدہ کر دیا کے یہ انڈیا میں اللہ اکبر کا نعرہ کیسے بلند ہوا ، بد حواسی میں ایک دہشت گرد نے فائر کیا جو ضایع گیا ریکارڈ کے مطابق 2 منٹ کے اندر تینوں دہشت گردوں کو قابو کر کے باندھ دیا گیا ، وہ حیران پریشان تھے یہ بھوج ائیرپورٹ پراللہ اکبر والے کہاں سے آگئے ، چیف کمانڈو نے آگے بڑھ کر زمین پر بندھے ہوۓ دہشت گردوں کی طرف جھکتے ہوۓ انکی حیرت زدہ آنکھوں میں دیکھ کر مسکراتے ہوۓ کہا… ‘ویلکم ٹو پاکستانجھاز کےکپیٹن عذیر خان بڑے ہی سکون سے بیٹھے ساری صورتحال خاموشی سے دیکھ رہے تھے پھر وہ بڑے آرام سے اپنا بیگ اٹھاتے ہوۓ دہشت گردوں کے قریب سے مسکراتے ہوۓ جہاز سے اتر گئے
اس سارے ڈرامہ کے ہیرو کیپٹن کو اعزازی میڈل دئیے گئے اس لیے کے انہوں نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ، درست کوڈ بولا ، خود ہی جہاز کو بلندی پر لے گئے اور ایندھن نہ ہونے کا بہانہ بھی انہوں نے یونہی بنایا تھا . گالیوں کے جواب میں انہوں نے صبر سے کام لیا ..اس مشن میں حصہ لینے والے پولیس فورس آرمی افسران ، کمانڈو اور پولیس فورس کے سربراہان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا 17 سال بعد 17 مئی 2015 میں تینوں دہشت گردوں (جنکا تعلق BSO سے تھا) کو حیدرآباد جیل کو سزاۓ موت دے دی گئی کپیٹن عذیر خان کی ذہانت عقلمندی اور ہوشمندی نے پاکستان کوکسی عظیم نقصان سے بچا لیا ، وہ بعد میں ٹرینی پائلٹس کو لیکچر بھی دیتے رہے اور جب اس واقعہ کے بعد صحافیوں نےان سے سوال کیے تو وہ بولے ‘ اگر دشمن یہ سمجھتے ہیں کے ہم موت سے ڈرتے ہیں تو سن لیں مسلمان موت سے نہیں ڈرتا اور شہادت تو مسلمان کے لیے انعام ہے پاکستان کے دشمنوں کو خبر ہو کے جس وطن کے بیٹے اتنے دلیر اور جانثار ہوں اس سرزمین کو کوئی شکست نہیں دے سکتا پاکستان ڈیفنس فورسز اس ملک کے چپے چپے کی حفاظت اللہ کی مدد سے کریں گے *پاکستان ان شاءlللہ* ہمیشہ قائم و دائم رہے گا *سلام پاکستان* *پاکستان زنده باد*