مناکوا (جیوڈیسک) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
مناکو میں ہونے والے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ایونٹ میں اعصام الحق اور روہن پوبنا نے پولینڈ کے لوکاس کبوٹ اور سویڈن کے روبرٹ لنسٹڈ کو 3- 6 اور 0 – 6 سے شکست دی۔ دوسری طرف مینز سنگل راؤنڈ میں آسٹریلین اوپن کے فاتح سٹینسلس وورینکا نے کروشیا کے مارین سیلیک کے خلاف 0- 6 اور 2 – 6 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت جوڑی نے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریا کے جولین نوول اور کینیڈا کے ویساک پوسپیسل کو 6-7 اور 4-6 سے شکست دی تھی۔