سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی میں جاری اوپن ٹینس ڈبلز کے کواٹر فائنل مقابلوں میں پاک بھارت جوڑی اعصام الحق اور روہن بھوپنا کا سامنا ٹریٹ ہوئے اور ڈومینک انگلوٹ سے ہوا۔
ایک گھنٹے 32 منٹ اور 8 سیکنڈ کے دلچسپ مقابلے کے بعد پاک بھارت جوڑی نے حریف ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
فاتح ٹیم کی کامیابی کا اسکور چھ سات، سات چھ، اور دس تین رہا۔