اعصام الحق اور روہن بوپنا کی جوڑی فرنچ اوپن ٹینس سے باہر ہو گئی

Aisam-ul-Haq, Rohan Bopanna

Aisam-ul-Haq, Rohan Bopanna

پیرس (جیوڈیسک) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اپنے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کے ہمراہ فرنچ اوپن مینز ڈبل کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ایونٹ فرنچ اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں پاک بھارت جوڑی برازیل کے مارسیلو میلواور اسرائیل کے جوناتھن ارلچ سے ہار گئی، اسرائیلی اور برازیلین جوڑی نے اعصام اور بوپنا کو 3-6 اور 4-6 سے شکست دی۔

اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں پاک بھارت جوڑی نے آسٹریلیا کے رمیز جنید اور بھارت کے ڈیویج شاران کےخلاف پہلے سیٹ میں اعصام اوربوپنا 5-7 سے کامیاب رہے لیکن دوسرے سیٹ میں پاک بھارت جوڑی کو 6-7 کا نقصان برادشت کرنا پڑا تاہم آخری سیٹ میں اعصام اور بوپنا نے 5-7 سے کم بیک کرتے ہوئے ناصرف فتح سمیٹی بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا تھا۔