اعصام الحق کی آئی ٹی ایف کو ڈیوس کپ ٹائی کے تنازع پر بریفنگ

Aisam-ul-Haq

Aisam-ul-Haq

نیوزی لینڈ (جیوڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے نتیجے کے تنازع پر ٹینس اسٹار اعصام الحق نے لندن میں انٹرنینشل ٹینس فیڈریشن کو اصل حقائق سے آگاہ کیا۔مونٹی کارلو میں ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل اعصام الحق نے لندن میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے حکام سے ملاقات کی۔

میانمار میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونیوالی ڈیوس کپ ٹائی کے تنازع کے حوالے سے انھوں نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران انھوں نے ٹینس کورٹ کی تصاویر پیش کر کے اپنا موقف واضح کیا۔

میچ ریفری نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی شکایت پر ٹینس کورٹ کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دے دیا تھا۔ میچ میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن پہلے ہی اس پر تحریری اپیل کرچکی ہے۔