ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن شادی کی سالگرہ امریکا میں منانے کے بعد ممبئی پہنچ گئے۔ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن اپنی ننھی آرادھیا بچن ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منانے کے بعد آج امریکہ سے ممبئی واپس آ گئے۔
ممبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایشوریا کے والدین انہیں خوش آمدید کہنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔ امریکہ میں شادی کی سالگرہ منانے کے ساتھ ساتھ ایک ایوارڈ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ جس میں ابھشیک بچن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا اور جوڑے نے ایوارڈ شو میں اکٹھے پرفارم بھی کیا۔