ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی بیوٹی کوئین ایشوریا رائے ایک بار پھر شائقین کے دل دھڑکانے کو تیار ہیں، اداکارہ شوہر ابھیشک بچن کے ساتھ اسی کی دہائی میں بننے والی فلم”معصوم” کے ری میک میں کام کریں گی۔ سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بیٹی کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا سے دور ہوگئی تھی تاہم اداکارہ پھر پیشہ ورانہ زندگی میں واپس لوٹ رہی ہیں۔
پروڈیوسر ہمیش ریشمیا نے ایشوریا اور ان کے شوہر کو اپنی نئی فلم معصوم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اسی کی دہائی کی فلم معصوم کے ری میک میں ایشوریا اور ابھیشک بچن، نصیرالدین اور شبانہ اعظمی کا کردار نبھائیں گے۔ فلم کا سکرپٹ مکمل کر لیا گیا ہے، بس بچن جوڑے کے راضی نامے کا انتظار ہے۔