ایشوریا کے ساتھ ان کی بیٹی بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونگی

Mumbai

Mumbai

ممبئی(جیوڈیسک)سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کے ساتھ ان کی بیٹی ارادھیا بچن بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونگی۔ممبئی بالی ووڈ کے 66 ویں کینز فلم فیسٹول میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کے ساتھ ان کی بیٹی ارادھیا بچن بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونگی۔

ایک رپورٹ کے مطابق سترہ ماہ کی ارادھیا اپنی ماما ایش اور دادا امیتابھ بچن کے ہمراہ کینز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونگی۔ رپورٹ کے مطابق ارادھیا کے پاپا ابھیشک بچن اپنی مصروفیات کے باعث اس ایونٹ کو مس کرینگے۔