ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے مشابہت رکھنے والی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
ایشوریا رائے کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ سنیہا کو بھی ان کی ہم شکل قرار دیا گیا تھا۔
تاہم اب ایک ایسی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں وہ بالکل ایشوریا سے مشابہت رکھتی ہیں۔
آمنہ کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور اس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
متعدد صارفین نے انہیں ایشوریا سے مشابہہ قرار دیا جبکہ متعدد نے ان پر پلاسٹک سرجری کرانے کا الزام عائد کیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا میں بھی ایشوریا سے مشابہت رکھنے پر آمنہ عمران کے چرچے ہورہے ہیں جبکہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔