لندن (جیوڈیسک) سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اُن کی ساس جیا بچن کے درمیان چپقلش کے حوالے سے خبریں دم توڑ گئی، ساس بہو آج کل ایک ساتھ چھٹیاں منانے کے غرض سے لندن میں موجود ہیں۔
ایشوریا رائے بچن کانز فلم فیسٹول 2014 میں شمولیت کے بعد لندن میں ہونے والی چیرٹی تقریب میں شریک ہوئی جس کے بعد وہ لندن کے انتہائی دلکش مقام پر اپنی بیٹی آردھیا بچن کے ساتھ چھٹیاں منانے پہنچ گئیں جہاں ابھیشیک بچن نے بھی انہیں جوائن کر لیا۔
مگر اِن چھٹیوں کے لمحات میں چار چاند اُس وقت لگ گئے جب ایشویریا اور ابھیشیک بچن کے پاس جیا بچن اور اُن کی بیٹی شیوتا نندا بھی وہاں پہنچ گئیں اور اِس طرح وہ تمام خبریں دم توڑ گئیں جس میں کہا جارہا تھا کہ ایشوریا اور جیا بچن کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے چپقلش جاری ہے۔