ممبئی (جیوڈیسک) سابقہ مس ورلڈ ایشوریہ رائے نے اپنی زندگی پر مبنی فلم سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے ایک انٹریو میں کہا کہ میں آرکیٹیکچر کی طالبہ تھیں جب مجھے مقابلہ حسن میں شامل ہونے کا موقع ملا جس کے بعد زندگی بدل سی گئی اور اگلے ہی مرحلے مجھے اپنی زندگی کی پہلی فلم آفر ہوئی جسے میں انکار نہ کرسکی اور یوں فلم نگری میں قدم رکھا۔
اپنی زندگی پر فلم بنانے سے متعلق ایشوریہ رائے کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی خود کی زندگی پر فلم بنانے کا نہیں سوچا لیکن عین ممکن ہے کہ ایسا ہو بھی جائے کیوں کہ میں اس پر کام کرنا چاہتی ہوں لیکن سمجھ نہیں آتی کہ ابھی خود پر کتاب لکھنی چاہیے یا نہیں۔
سابقہ مس ورلڈ نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ کہانی کو ویسا بیان کریں جو حقیقت پر مبنی یا حقیقیت کے قریب تر ہو ورنہ فائدہ نہیں جب کہ اپنی زندگی کے کچھ واقعات کو دیکھتے ہوئے اپنی زندگی پر فلم ضرور بناؤں گی اور اگر میری زندگی پر دیکھنے کے قابل فلم بن سکتی ہے تو پھر میں پیچھے نہیں رہوں گی لیکن ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں۔