ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ حسینہ ایشوریہ رائے کے ایک پرستار عدالت جا پہنچے ہیں جہاں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایشوریا کی ابھشک بچن سے شادی پر انہیں سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایشوریہ کے عاشق نامراد کا نام ہے نروشان دیواپریا اور ان کا تعلق ہے سری لنکا سے، موصوف کو ایک نہیں دو نہیں پورے سات سال بعد یاد آیا ہے کہ وہ تو ایشوریہ رائے کی شادی کے غم میں لٹ گئے ہیں موصوف کا کہنا ہے وہ ایشوریہ کے پرانے چاہنے والے ہیں اور کسی دور میں دونوں میں خوب دوستی تھی لیکن ابھیشک کی شادی سے انہیں سخت ذہنی تکلیف پہنچی ہے اور ان کے دل کا چین اجڑ چکا ہے۔
عدالت اس درخواست پر کیا فیصلہ سناتی ہے یہ تو آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا لیکن لگتا ہے سری لنکن عاشق کو خاصی گہری چوٹ لگی ہے جو وہ مقدمہ کرنے ممبئی جا پہنچے ہیں۔