ایشوریہ اور ماں کے درمیان اختلافات محض افواہیں ہیں؛ ابھیشک بچن

Aishwarya, Abhishek Bachchan

Aishwarya, Abhishek Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) آج کل میڈیا میں بچن خاندان میں جاری ساس بہو کے جھگڑوں کی خبریں گرم ہیں تاہم ابھیشک بچن نے ان خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گھریلو جھگڑوں کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، حقیقت یہ ہے کہ میری بیوی اورماں کے درمیان کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں اور سب گھر والے پہلے کی طرح ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سابقہ مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن کے اپنی ساس جیا بچن سے اختلافات ذاتی زندگی میں مداخلت پر اتنے کشیدہ ہو چکے ہیں کہ روز روز کے جھگڑو ں سے تنگ آکر ایشوریہ نے علیحدہ رہائش کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ اپنے شوہر ابھیشک بچن اور بیٹی آرادھیا کے ہمراہ کچھ عرصہ قبل ممبئی کے پوش ساحلی علاقے میں خریدے جانے والے بنگلے میں رہائش اختیار کرنا چاہتی ہیں۔