ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی بیوٹی کوئن ایشوریا رائے بچن بیٹی کی پیدائش کے بعد پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سنبھالنے کو پر تول رہی ہیں اور اس سلسلے میں آئندہ ماہ کینیڈا میں ہونے والے فلم ایوارڈز میں پرفارم کرنے کو راضی ہو گئی ہیں۔ حال ہی میں مس انڈیا مقابلے میں پرفارم کرنے کے بعد اب ایشوریا رائے بچن ٹائمز آف انڈیا فلم ایوارڈز میں اپنے شوہر ابھیشک بچن کے ساتھ پرفارم کریں گی۔
یہ ایوارڈ تقریب کینیڈا کے شہر وینکوور میں آئندہ ماہ منعقد کی جائے گی۔ ایوینٹ سے جڑی تین روزہ تقریبات میں بھی ابھی ایش حصہ لیں گے اور خبریں گرم ہیں کہ فلمی دنیا میں والپسی کے لیے تیار ایشوریا رائے بچن آجکل کئی اسکرپٹس پر غور کر رہی ہیں تاکہ کم بیک کے لیے مناسب فلم کا انتخاب کر سکیں۔