ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبھارتی بیوٹی کوئن ایشوریا رائے بچن ایک مرتبہ پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں۔ سابق مس یونیورس ایشوریا رائے نے اپنی بچی کی پیدائش کے بعد کچھ عرصے کیلئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن ذرائع کے مطابق اب وہ دوبارہ بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
اداکارہ ان دنوں اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور وہ کسی اچھے سکرپٹ کو بھی دیکھ رہی ہیں جس میں بطور ہیروئن کام کر سکیں۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر اور سنجے لیلا بھنسالی ان کو اپنی اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ایشوریہ سے رابطے بھی کئے ہیں تاہم وہ کس فلم سے اپنی واپسی کا سفر شروع کریں گی اس کا فیصلہ اب تک نہیں ہو سکا۔