نئی دہلی (جیوڈیسک) سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن آجکل اپنی نئی آنے والی فلم’’ سربجیت ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے فلم کی ٹیم کے ہمراہ دہلی کے لال قلعے میں اہم ترین مناظر کی عکس بند ی میں حصہ لیا۔ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق اداکارہ نے ایک بوڑھی دکھیاری کا روپ دھار رکھا تھا۔
جبکہ اداکارہ کے سیکڑوں پرستار ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب تھے جب انھوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ایسے حلیے میں دیکھا تو بیشتر کی جانب سے بڑھیا کہہ کر پکارا جانے لگا۔