ایشوریہ رائے بچن اور رنبیر کپور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار

Aishwarya Rai and Ranbir Kapoor

Aishwarya Rai and Ranbir Kapoor

ممبئی(جیوڈیسک)این جی ٹی سابق مس ورلڈاور بچن خاندان کی چہیتی بہو ایشوریا رائے بچن راک اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کے لئے تیار ہیں۔

خبر ہے کہ یش راج بینر تلے بننے والی نئی فلم میں ایشوریا رائے بچن اور رنبیر کپور ایک دوسرے کے مدِ مقابل جلوہ گر ہونگے۔

پروڈیوسرآدتیا چوپڑا ایک ایسی رومانٹک کہانی تیارکرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس میں 39سالہ ایشوریا رائے بچن اور 30 سالہ رنبیر بطور ہیرو ہیروئن پہلی بار ایک ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔