ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو مزید دو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہیں۔ جس میں وہ پولیس افسر والے مرکزی کردار کو نبھائیں گی۔ ان دنوں ایشوریا رائے بچن کو مختلف فلموں کی آفر ہو رہی ہے۔
اور اس سلسلے میں فلمی دنیا کے لوگوں نے ان تک رسائی بھی حاصل کی ہے جن میں سے ایک تو ڈائریکٹر سجوئے گھوش ہیں جو ’’درگاہ رانی سنگھ ‘‘ کے نام سے نئی فلم کا پراجیکٹ ہے اور اسی طرح پروڈیوسر پرکاش جھا بھی ’’گنگا جل 2 ‘‘ کا فلمی پروجیکٹ رکھتے ہیں۔
دونوں فلمساز و ہدایتکاروں نے اپنی نئی فلموں میں مرکزی کردار کے لیے ایشوریا رائے بچن سے رابطے کیے ہیں جب کہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دونوں فلمیں ’’وومن سینٹرک‘‘ یعنی عورت کے مرکزی کردار والی فلمیں ہیں اور ان دونوں فلموں میں ایشوریا رائے کے لیے مرکزی کردار ایک لیڈی پولیس افسر کا بتایا جا رہا ہے۔
ایشوریا نے ابھی ان دونوں فلموں میں کام کرنے کے لیے پروجیکٹ سائن نہیں کیے ہیں‘ دونوں فلموں میں کردار کی ڈیمانڈ ایک پولیس افسر کی ہے۔ اس سے کوئی غرض نہیں کہ دونوں فلموں کے پلاٹ کیا ہیں لوگ انھیں دونوں فلموں میں ایک پولیس افسر کے کردار میں شاید دیکھیں جو کہ ایک جیسے ہیں۔ جن سے کردار کی ورائٹی نہیں ہوگی۔